جلاؤگھیراؤ کیس : خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

لاہور : (ویب ڈیسک ) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے معروف فیشن ڈیزائن خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔

عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں پیش ہونے پرخدیجہ شاہ کے ورانٹ گرفتاری منسوخ ہوئے، پراسیکیوشن نے کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے۔

عدالت نے 29 اپریل کو دوبارہ خدیجہ شاہ کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا، خدیجہ شاہ نے آئندہ ہر سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کروائی۔

جناح ہاؤس حملہ کیس میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ اور رہنما پی ٹی آئی اعجاز چوہدری سمیت 266 ملزمان نامزد ہیں۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی سے متعلق مقدمے میں خدیجہ شاہ کے ورانٹ گرفتاری جاری کیے تھے  اور انہیں 16 اپریل کو پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

خدیجہ شاہ کیخلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں