چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ دیدیا

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سے قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبران نے ملاقات کی۔

اس ہونے والی ملاقات میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کے ممبران سے کہا کہ بغیر کسی دباؤ کے ایمانداری سے فرائض سرانجام دیں اور کسی کی تنقید برائے تنقید کی پرواہ نہ کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری پوری سپورٹ آپ کے ساتھ ہے جبکہ مصباح الحق، سرفراز احمد، اسد شفیق اور عاقب جاوید نے بھرپور اعتماد کے اظہار پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں