صوبائی دارالحکومت میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش، موسم خوشگوار

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا۔

آج صبح سے شہر کے افق پر چھائے بادل برس پڑے، لکشمی چوک، شملہ پہاڑی، ریلوے سٹیشن، گڑھی شاہو میں بارش سے موسم میں خوشگوار تبدیلی آگئی۔

ڈیوس روڈ ، مال روڈ اور کینال روڈ سمیت اطراف کے علاقوں میں بارش سے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

واضح رہے کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ڈی جی خان، کوہ سلیمان کے ندی نالوں میں طغیانی جبکہ مری اور گلیات میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے ، پی ڈی ایم اے نے بالائی پنجاب کے اضلاع میں ژالہ باری کے امکان کا بھی اظہار کیا ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں