کراچی : خاتون کوچھری کے وار کرکے قتل کرنےوالا ملزم گرفتار

کراچی: (دنیانیوز) شرافی گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مانسہرہ کالونی میں خاتون کوچھری سے قتل کرنےوالا ملزم گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزم ابراہيم نے ذاتی رنجش پر مقتولہ کو قتل کیا تھا، ملزم واقعہ کے بعد مفرور ہوگیا تھا۔

ایس ایس پی ملیر کا بتانا ہے کہ ملزم نے قتل کا اعتراف کرلیا، مقتولہ ملزم کی سابقہ بیوی تھی، ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں