وائلڈ لائف پارکس اور چڑیا گھروں کو پلاسٹک فری زون بنانے کا فیصلہ

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں وائلڈ لائف پارکس اور چڑیا گھروں کو پلاسٹک فری زون بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض ملک کی جانب سے وائلڈ لائف پارکس اور چڑیا گھروں کو عملدرآمد کیلئے خصوصی مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام وائلڈ لائف پارکس اور چڑیا گھروں میں کاغذ اور کپڑے کے تھیلے استعمال کریں، تمام وائلڈ لائف پارکس اور چڑیا گھروں میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی یقینی بنائیں۔

ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو پلاسٹک آلودگی کے مضر اثرات سے آگاہی فراہم کریں، پلاسٹک مصنوعات کا نعم البدل استعمال کریں، پلاسٹک کی ری سائیکلنگ کا عنصر اجاگر کیا جائے۔

مدثر ریاض ملک نے مزید کہا کہ وائلڈلائف افسران حکام بالا کی ہدایات پر من وعن عمل کریں، تمام وائلڈلائف پارکس اور چڑیا گھروں میں پلاسٹک آلودگی کے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں