کراچی: فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک، مبینہ مقابلے کے بعد ملزم گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی پختون آباد میں منشیات فروشوں کے درمیان جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئیں، فائرنگ کی زد میں آ کر ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جس کی شناخت قیصر علی کے نام سے ہوئی، مقتول منشیات فروش کیساتھ بیٹھا تھا۔

فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد لاش کو تحویل میں لے لیا، پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے فرار ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے کھارادر میں پھول چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا اس دوران ایک ملزم گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا جسے حراست میں لے لیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت نہیں ہو سکی، پولیس نے مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں