امریکا کا روس پر یوکرین جنگ میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام

واشنگٹن : (ویب ڈیسک ) امریکا نے روس پر یوکرین جنگ میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام عائد کیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روس نے یوکرین جنگ میں کیمیائی ہتھیار استعمال کر کے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین جنگ میں سانس لینے میں دشواری والے ایجنٹ کا استعمال کیا۔

دوسری جانب روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے روس، بیلاروس اور آذربائیجان کے بعض شہریوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق پابندیوں کا شکار افراد کا تعلق روس کے فوجی صنعتی کمپلیکس سے ہے،  روس کی تابکاری، کیمیائی اور حیاتیاتی ڈیفنس فورسز پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق روس کے 16 سمندری جہازوں پر بھی امریکا نے پابندیاں لگادی ہیں۔


 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں