کمبوڈیا: فوجی اڈے میں دھماکے سے 20 فوجی ہلاک

کمبوڈیا : (ویب ڈیسک ) کمبوڈیا کے ایک فوجی اڈے پر دھماکے کے نتیجے میں میں 20 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق کمبوڈیا کی فوج نے بتایا کہ دھماکے نے ہتھیاروں سے بھرا ہوا ٹرک تباہ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے سے ایک دفتر کی عمارت کے ساتھ ساتھ قریبی بیرکوں کو بھی نقصان پہنچا جس سے قریبی 25 گھر متاثر ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر موجود غیر تصدیق شدہ فوٹیج میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں، دیگر تصاویر میں ایک تباہ شدہ گودام، ایک تباہ شدہ فوجی ٹرک اور طبی عملے کے زیر علاج بچے کو دکھایا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمبوڈیا کے وزیراعظم ہن مانیٹ نے کہا کہ انہیں ملک کے جنوبی صوبے کمپونگ سپیو میں ہفتے کو ہونے والے دھماکے سے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔

وزیر اعظم نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ مرنے والے فوجیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ زخمی فوجیوں کو معاوضہ ادا کرے۔

 سوشل میڈیا پر ایک بیان میں وزیر اعظم ہن مانیٹ نے کہا کہ وہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔

تاہم دھماکے کی وجوہات کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ 2005 میں بٹمبنگ کے قریب ایک فوجی اسلحہ ڈپو میں دھماکے کے نتیجے میں پانچ کمبوڈین ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں