سعودیہ پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئےانتہائی موزوں ملک سمجھتا ہے:سعودی نائب وزیرسرمایہ کاری

اسلام آباد: (دنیانیوز) سعودی نائب وزیرسرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک کاکہناہے کہ سعودی عرب پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئےانتہائی موزوں ملک سمجھتا ہے۔

پاکستان،سعودی عرب سرمایہ کاری فورم  2024کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی نائب وزیرسرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک نے کہاکہ پاکستان آکر خوشی محسوس کررہا ہوں، ہمارا دورہ پاکستان گزشتہ دورے کی ہی کڑی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بہت اقدار مشترک ہیں، بڑی تعداد میں پاکستانی سعودی عرب کی ترقی میں کردارادا کررہے ہیں، سعودی حکومت اور کمپنیاں سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کو ترجیح دے رہی ہیں۔

ابراہیم بن یوسف المبارک نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ دونوں ممالک کی تجارت ایک دوسرے سے منسلک ہو، سعودی کمپنیاں پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے موزوں ملک سمجھتی ہیں۔

سعودی نائب وزیر سرمایہ کاری کاکہنا تھا کہ کمرشل سرمایہ کاری ایک مضبوط ذریعہ ہے، یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کا موقع فراہم کرے گا، دونوں ملکوں کے درمیان نجی و سرکاری شعبے میں شراکت داری کو بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں