صدر مملکت آصف علی زرداری 3 روزہ دورہ پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری 3 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔

گورنر شیخ جعفر مندوخیل، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی، صوبائی وزراء اور پارٹی رہنماؤں نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔

صدر مملکت امن و امان اور صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاسوں میں شرکت کریں گے، صوبائی کابینہ،ارکان پارلیمنٹ سیاسی و قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

صدر آصف زرداری پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی صدر آصف زرداری کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں