بلاول سے سپیکر سندھ اسمبلی، منظور وسان، چانڈیو اور تیمور تالپور کی ملاقاتیں

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سپیکرسندھ اسمبلی اویس شاہ نے ملاقات کی، ملاقات میں سندھ اسمبلی کے مختلف امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی سندھ کے رہنما منظور وسان نے بھی ملاقات کی، ملاقات میں خیرپور کے عوام اور ان کے مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی سندھ کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے ملاقات کی، ملاقات میں حیدرآباد کے عوام اور ان کے مسائل کے حل پر بات چیت ہوئی۔

بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی سندھ کے رہنما تیمور تالپور نے بھی ملاقات کی، ملاقات میں عمرکوٹ کےعوام اور ان کے مسائل کے حل پر گفتگو کی گئی۔

پی پی کے چیئرمین سے کوآرڈینیٹر میر سہراب خان مری اور میڈیا سیل بلاول ہاؤس کے رکن وقاص شوکت نے بھی ملاقات کی، ملاقات میں نوجوانوں کی سیاسی عمل میں زیادہ سے زیادہ شرکت کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں