وزیر خزانہ کی نائب صدر عالمی بینک سے ملاقات، معاشی استحکام کی کوششوں سے آگاہ کیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن رائزر سے ملاقات کی اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹر ناجی بیہنسین، سیکرٹری فنانس اور دیگر موجود تھے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے نائب صدر کو میکرو اکنامک صورتحال اور معیشت کے استحکام کیلئے حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے تناسب میں اضافہ، توانائی کے شعبے میں لاگت میں کمی کیلئے بھی گفتگو ہوئی۔

مارٹن رائزر نے حکومتی ترجیحات اور مالی مدد فراہم کرنے کیلئے تیار رہنے کا اعادہ کیا، دونوں رہنماؤں نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات لانے، برآمدات کو فروغ دینے کے فریم ورک پر اتفاق کیا، دونوں فریقین نے ملکی معیشت اور شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں