بھارت: لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کا آغاز، ووٹنگ جاری

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت کے لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کا آغاز آج سے ہوگیا ، 10 ریاستوں سمیت وفاق کے زیر انتظام 93 سیٹوں کیلئے ووٹنگ جاری ہے ۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے لوک سبھا انتخابات کے آج ہونے والے تیسرے مرحلے میں ایک ہزار 331 امیدوار قسمت آزمائیں گے، ریاست گجرات سے بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما اور وزیر داخلہ امیت شاہ تیسرے مرحلے کے اہم امیدوار ہیں، 7 مراحل میں ہونے والے انتخابات کیلئے ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

بھارت میں ہونے والے لوک سبھا الیکشن کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 27 اپریل ہوئی تھی، دوسرے مرحلے میں ملک کی 13 ریاستوں کے 88 حلقوں میں ووٹ کاسٹ کیے گئے تھے، مجموعی طور پر 60 اعشاریہ 96 فیصد ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسرے مرحلے میں 16 کروڑ کے قریب رجسٹرڈ ووٹر نے حق رائے دہی استعمال کیا، لوک سبھا کے الیکشن میں کانگرس لیڈر راہول گاندھی، ششی تھرور اور بالی ووڈ کی سابق اداکارہ بی جے پی کی رہنما ہیما مالنی بھی میدان میں ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں