ثانیہ مرزا کرکٹر سے شادی کرینگی، افواہیں گردش کرنے لگیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی کرکٹر کے ساتھ شادی کی خبریں بھارتی میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

بھارتی میڈیا پر ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور کرکٹر محمد شامی کی شادی کی افواہیں زیرِ گردش ہیں، بھارتی میڈیا کی غیر مصدقہ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ثانیہ مرزا اور بھارتی کرکٹر محمد شامی رواں سال اگست میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا پروائرل ہونے والی ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کی خبر کی اب تک کسی جانب سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

ثانیہ مرزا اور محمد شامی یا ان کے خاندان کی جانب سے شادی کی افواہوں پر اب تک کوئی ردِ عمل یا باضابطہ بیان نہیں دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ ہیں، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جو کہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہے۔

ثانیہ مرزا کے والد نے رواں سال کے آغاز میں ثانیہ کی شعیب ملک سے طلاق کی تصدیق کی تھی، ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 2010 میں ہوئی تھی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں