صوبائی وزرا، پارلیمانی سیکرٹریز کی سکیورٹی کیلئے 76 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے پول کو ایک مرتبہ پھر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

فیصلے کے مطابق صوبائی وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز و دیگر کی سکیورٹی کیلئے 76 نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی، نئی گاڑیاں 61 کروڑ 24 لاکھ 75 ہزار روپے کی لاگت سے خریدی جائیں گی۔

پارلیمانی سیکرٹریز اور کابینہ کے لئے 29 ٹویوٹا کرولا آلٹس خریدی جائیں گی، موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر صوبائی وزرا کی سکیورٹی کیلئے بھی گاڑیاں درکار ہیں۔

کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سفارشات پر نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی، گاڑیوں کے لئے فنڈز سپلیمنٹری گرانٹ سے فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں