ملک میں چندعناصر گالی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں: طلال چودھری

فیصل آباد:(دنیا نیوز)رہنما مسلم لیگ ن طلال چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں چندعناصر گالم گلوچ کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن طلال چودھری کا فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسے عناصر کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں کی جائے گی، اللہ ہی جانتا ہے اقتدار میں کس کے کتنے دن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے، پی ٹی آئی دوست ممالک سے تعلقات خراب کرنا چاہتی ہے، چند عناصر ملک اور اداروں کے خلاف مذموم مہم چلا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،وزیر اعظم نے اسرائیل اور بھارت کے مظالم کو بے نقاب کیا، انہوں نے عوام کے جذبات کی نمائندگی کی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پنجاب پریلغار پریلغار کیوں کی جارہی ہے، پی ٹی آئی والے این آر او چاہتےہیں، پنجاب میں احتجاج کیلئے مسلح لوگ باہر سےلائےجاتےہیں، احتجاج کےنام پرفساد کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے،

طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سے معیشت بہتری کی راہ پرگامزن ہے، عالمی ادارے پاکستان کی معیشت کی بہتری کااعتراف کر رہےہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں