وزراء کی پریس کانفرنسز سے ان کا خوف عیاں ہے: بیرسٹر سیف

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخواکے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب کے وزرا کی پریس کانفرنسز سے ان کا خوف عیاں ہو رہا ہے۔

لیگی رہنماؤں عظمیٰ بخاری اور خواجہ عمران نذیر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے دوسری باراٹک پل کراس کرلیا ہے، برہان کے مقام پرشیلنگ سے قافلے کومنتشرکرنے کی ناکام کوشش کی گئی، کنٹینرز ہٹاکر قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔

انہوں نے کہا کہ راستے میں مزید رکاوٹیں بھی ہٹاکر آگے بڑھیں گے، عوامی سمندر کے سامنے کنٹینرز ریت کی دیوار ثابت ہورہے ہیں، سرکاری وسائل لوٹنا اور سیاست کے لئے استعمال کرنا شریف خاندان کا وطیرہ ہے، علی امین پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام لگاکرتوجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں