سپیس ایکس نے ایک اور جدید کمیونیکیشن سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

فلوریڈا: (ویب ڈیسک) سپیس ایکس کمپنی نے فلوریڈا کے کیپ کیناویرل سپیس اسٹیشن سے ایک اور فالکن 9 راکٹ لانچ کیا جس کے ساتھ Astra 1P اور SES-24 نامی مواصلاتی سیٹلائٹس منسلک ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق SES-24 دو کمپنی SES اور Astra کے درمیان شراکت داری کے لیے ایک مواصلاتی سیٹلائٹ کا کام کرے گا، دونوں کمپنیاں یورپی کمیونیکیشن آرگنائزیشنز ہیں۔

حالیہ برسوں میں سپیس ایکس نے زمین سے کم اونچائی والی متعدد سیٹلائٹس لانچ کئے ہیں تاہم ایسٹرا جیو اسٹیشنری ہے، یعنی یہ زمین سے تقریباً 23,000 میل اوپر مدار میں اپنی جگہ ساکت رہے گا۔

جیو سٹیشنری سیٹلائٹس زمین کے ایک مخصوص ہدف والے حصے کو سگنل کے ساتھ کوَور کرتے ہیں، کمیونیکیشن کمپنیاں عام طور پر ایسی سیٹلائٹس کے ذریعے پوری زمین کا احاطہ کرنے کے لیے کئی جیو سٹیشنری سیٹلائٹس استعمال کرتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں