ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8: افغانستان کا بنگلا دیش کو جیت کیلئے 116 رنز کا ہدف

کنگز ٹاؤن: (دنیا نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کے سپر 8 مرحلے کے میچ میں افغانستان نے بنگلا دیش کو جیتنے کیلئے 116 رنز کا ہدف دے دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے سپر 8 مرحلے کے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کو فیلڈنگ کرنے کی دعوت دی، دونوں ٹیمیں آرنوس ویل کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

افغانستان کی اننگز

ٹاس جیتنے کے بعد افغان ٹیم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا آغاز کیا، اوپنرز رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے 59 رنز کی شراکت داری قائم کی، اس کے بعد ابراہیم زدران 29 گیندوں کا سامنا کر کے 18 رنز پر آؤٹ ہو گئے، ان کے بعد آنے والا کوئی بھی کھلاڑی رحمان اللہ گرباز کا ساتھ نہ دے سکا، عظمت اللہ عمرزئی 10، گلبدین نائب 4، محمد نبی ایک ہی رن بنا پائے۔

کپتان راشد خان 18 اور کریم جنت 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، اوپنر رحمان اللہ گرباز 55 بالز پر 43 رنز بنائے، یوں افغان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 115 رنز ہی بنا پائی، بنگلا دیش کی جانب سے رشد حسین نے 3، تسکین احمد اور مستفیض الرحیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

افغان سکواڈ

افغانستان کی ٹیم کی قیادت راشد خان کر رہے ہیں، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، گلبدین نائب، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، کریم جنت، ننگیالیا کھروٹ، نور احمد، نوین الحق اور فضل حق فاروقی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

بنگلا دیشی سکواڈ

بنگلا دیش کی ٹیم کی کپتانی کے فرائض نجم الحسین شانتو ادا کر رہے ہیں، تنزید حسن، سومیا سرکار، لٹن داس، توحید ہریدے، شکیب الحسن، محمود اللہ، رشد حسین، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، اور تنظیم حسن ثاقب سکواڈ کا حصہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں