قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا پروٹوکول لینے سے انکار

لاہور: (دنیا نیوز) قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس شجاعت علی خان نے پروٹوکول لینے سے انکار کر دیا۔

قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی پروٹوکول کے بغیر لاہور ہائیکورٹ پہنچے، جسٹس شجاعت علی خان نے گارڈ آف آنر لینے سے بھی انکار کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس شجاعت علی خان کا کہنا تھا کہ سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شجاعت علی خان نے قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ کے وژن کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں گے، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ کے وژن کے مطابق آگے بڑھیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں