پاکستان میں فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہوگیا

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہنے کے باوجود پاکستان میں سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 429 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے ہوگئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں