مری: زہریلا کھانا کھانے سے مدرسے کے 36 طالبعلموں کی حالت غیر

مری: (دنیا نیوز) مری کے علاقے پٹریاٹہ میں زہریلا کھانا کھانے سے مدرسے کے 36 کم عمر بچوں کی حالت بگڑ گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق مدرسہ جامعہ نور الاسلام کو بھجوائی گئی دیگ کا کھانا کھانے سے بچوں کی حالت غیر ہوگئی، کھانا کھاتے ہی بچوں کو قے اور پیچس لگ گئے۔

طالبعلموں کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر بچوں کا ڈی ایس پی کی نگرانی میں اعلا ج جاری ہے۔

تھانہ پٹریاٹہ پولیس نے مدرسہ کے خادم رسالت نواز کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا جس میں کہا گیا کہ کھانے میں زہریلی چیز ملائی گئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں