آصفہ بھٹو زرداری کا بطور رکن قومی اسمبلی تنخواہ اور الاؤنسز نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آصفہ بھٹو زرداری نے بطور رکن قومی اسمبلی تنخواہ اور الاؤنسز نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

آصفہ بھٹوزرداری نے سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی کو اپنے فیصلے سے متعلق خط لکھ دیا، خط میں کہا گیا ہے بطور رکن کوئی تنخواہ یا الاؤنسز نہیں لوں گی۔

خط کے متن کے مطابق آصفہ بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ اگر کوئی تنخواہ یا الاؤنسز جاری کئے گئے ہیں تو انہیں منسوخ کر دیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں