برطانیہ کے عام انتخابات میں مسلمان ووٹرز کا کردار اہمیت اختیار کر گیا

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں مسلمان ووٹرز کا کردار انتہائی اہمیت اختیار کر گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں عام انتخابات آج ہوں گے، الیکشن میں برطانوی پارلیمنٹ کی ساڑھے 6 سو نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں مختلف سیاسی جماعتوں کے 4 ہزار 515 امیدوار مدمقابل ہوں گے، انتخابات میں 459 آزاد امیدوار بھی اپنی قسمت آزمائیں گے۔

یہ بھی پرھیں: برطانوی انتخابات : سیاسی جماعتیں انتخابی مہم پر کتنا پیسہ خرچ کرسکتی ہیں؟

کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ اور برطانوی وزیر اعظم رشی سونک ایک بار پھر سے انتخابات میں جیت کیلئے پرعزم ہیں، دوسری جانب لیبر پارٹی کے سربراہ کئیر اسٹرامر بھی ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ پر اپنی نظریں جمائے ہوئے ہیں، غزہ جنگ سے متعلق پالیسیوں کی بدولت گرین پارٹی، لبرل ڈیموکریٹس، ریفارم یوکے اور آزاد امیدوار کنزرویٹو اور لیبر پارٹی کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔

دوسری جانب برطانوی انتخابات میں مسلم ووٹرز کا کردار انتہائی اہمیت اختیار کر گیا، 39 لاکھ مسلمان ووٹرز کا کسی بھی پارٹی کی جیت اور ہار میں اہم کردار ہو گا، غزہ جنگ کے حوالے سے لیبر پارٹی کی پالیسیوں کے باعث مسلمان ووٹرز کے رحجان میں تبدیلی آئی، لیبر پارٹی کی مقبولیت 80 سے کم ہو کر 63 فیصد ہو گئی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں