امریکا کے لیجنڈری کامیڈین ’’باب نیوہرٹ‘‘94 برس کی عمر میں چل بسے

لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) امریکا کے لیجنڈری کامیڈین اور اداکار باب نیوہرٹ 94 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اداکار کافی وقت سے بیمار تھے اور ان کی موت لاس اینجلس شہر میں اپنے گھر میں ہوئی۔

باب نیوہرٹ نے 1950ء میں اسٹینڈ اپ کامیڈین کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، وہ 1970ء اور 1980ء کے دو ہِٹ ٹیلی ویژن شوز کے باعث بہت مشہور ہوئے۔

انہوں نے اپنے کام کی وجہ سے کئی ایوارڈز بھی جیتے اور اپنے کیریئر کے دوران ٹی وی کے علاوہ کئی فلموں میں بھی کام کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں