ہمیں کسی سےحب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں : بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: (دنیانیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ دہشتگردی کی مذمت کی ہے ، ہمیں کسی سےحب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے دہشتگردی کی ہمیشہ مذمت کی اورکرتی رہے گی، پاکستان تحریک انصاف میں محب وطن لوگ شامل ہیں ، ہمیں کسی سےحب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ باور کراناچاہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف محب وطن جماعت ہے، تحریک انصاف پر کوئی پابندی نہیں لگ سکتی ، بانی پی ٹی آئی کا نظریہ تمام پابندیوں سےبالاترہوکرنکلے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کاکہنا تھا کہ فارن فنڈنگ سمیت تمام کیسز ختم ہوچکے ہیں ، تحریک انصاف آئین کی حکمرانی کیلئے کھڑی ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کوسبوتاژکرنے کیلئے کارروائیاں کی جارہی ہیں، چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ عدالتی فیصلے پرعملدرآمد کرائیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بنوں واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں