بلوچستان: سرکاری دفاتر میں ہفتے میں 3 دن چھٹی کے فیصلے پر عملدرآمد شروع

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں کفایت شعاری اقدامات کے تحت سرکاری دفاتر میں ہفتے میں 3 دن چھٹی کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہو گیا۔

حکومتِ بلوچستان نے توانائی کی بچت کے سلسلہ میں ہفتے میں بشمول جمعہ، ہفتہ اور اتوار 3 چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

مختلف سرکاری دفاتر آج بند ہیں، حکومتی فیصلے کے تحت سرکاری دفاتر میں اب پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو کام ہو گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ سرکاری انتظامات میں بہتری لائی جا رہی ہے، نئے اضلاع بنانے سے انتظامی کارکردگی مزید بہتر ہو جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں