مدیحہ امام کو بولڈ تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مدیحہ امام کو بولڈ تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔

مدیحہ امام ان دنوں اپنے شوہر کے ہمراہ نیپا ل میں موجود ہیں جہاں وہ سیرو تفریح سے محظوظ ہو رہی ہیں، اداکارہ سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو اپنی مصروفیات سے بھی آگاہ رکھ رہی ہیں۔

حال ہی میں مدیحہ امام نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز پر مشتمل ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اداکارہ کو بولڈ لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ تصاویر میں اداکارہ نے سفید رنگ کا مغربی طرز کا لباس زیب تن رکھا ہے اور کھڑکی سے پہاڑی علاقے کے خوبصورت نظاروں کو اپنی یادوں کا حصہ بنا رہی ہیں۔

اداکارہ کو بولڈ لباس میں دیکھ کر مداحوں کا پارہ ہائی ہو گیا، پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مدیحہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں