لاہور سمیت صوبہ بھر میں گراں فروشوں کیخلاف شکنجہ مزید سخت

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت صوبہ بھر میں گراں فروشوں کے خلاف شکنجہ مزید سخت کردیا گیا۔

محکمہ خوراک پنجاب کے 177 افسران کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اختیارات تفویض کر دیئے گئے، لاہور ڈویژن میں 32، فیصل آباد میں 26، گوجرانوالہ میں 17 اور راولپنڈی میں 16 افسران کو اختیارات سونپے گئے ہیں۔

اسی طرح ملتان ڈویژن میں 24، بہاولپور میں 23، ڈی جی خان میں 17، سرگودھا میں 11 اور ساہیوال میں 11 افسران کو اختیارات تفویض کیے گئے ہیں، 177 افسران ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں گراں فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن کریں گے۔

صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں من مانے اضافے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام تک اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کیلئے تمام افسران فرائض ادا کریں گے، محکمہ خوراک سیکرٹریٹ میں افسران کی فیلڈ کارکردگی مانیٹر کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں