فرانسیسی میوزیم میں شاہ رخ خان کے نام کا سکہ

پیرس: (ویب ڈیسک) فرانس کے ایک میوزیم نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے نام کا سونے کا سکہ جاری کردیا۔

سکے کا اجرا پیرس کے گرے ون میوزیم کی جانب سے کیا گیا، میوزیم نے پرفارمنگ آرٹس کے شعبے میں شاہ رخ خان کی خدمات کے اعتراف میں سکہ جاری کیا۔

بالی ووڈ کے کنگ خان پہلے بھارتی اداکار بن گئے ہیں جنہیں گرے وِن میوزیم نے سونے کے سکے سے نوازا ہے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کیلئے یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ انہیں کسی بین الاقومی اعزاز سے نوازا گیاہو بلکہ اداکار اپنے کیریئر میں اب تک 200 سے زائد قومی اور بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔

یونیسکو کی جانب سے 2011 میں شاہ رخ خان کو پیرامڈ کون میری ایوارڈ سے نواز گیا تھا اور شاہ رخ خان یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے بھارتی اداکار تھے۔

اس کے علاوہ لوکارنو فلم فیسٹویل میں انہیں کیریئر اچیومینٹ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا اور یہاں بھی وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے بھارتی تھے، علاوہ ازیں شاہ رخ خان ییل چب فیلوشپ ایوارڈ اور فرانسیسی حکومت سے چے وِیلیئر تمغہ بھی حاصل کرچکے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں