گوگل بھی پیرس اولمپکس کے رنگ میں رنگ گیا، ڈوڈل تبدیل

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل بھی پیرس اولمپکس 2024 کے رنگ میں رنگ گیا اور سمر اولمپکس کی مناسبت سے اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا۔

گوگل اپنے تخلیقی اور انٹرایکٹو ڈوڈلز کے لیے شہرت رکھتا ہے جو سال بھر مختلف، خصوصی تقریبات اور مواقع کی مناسبت سے تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔

پیرس اولمپکس 2024 کا باضابطہ آغاز آج سے فرانسیسی دارالحکومت میں ہو رہا ہے۔

رواں ماہ کی 26 تاریخ یعنی آج سے شروع ہونے والے سمر اولمپکس جنہیں پیرس اولمپکس 2024 کا نام دیا گیا ہے کے آغاز کا جشن منانے کے لیے گوگل نے ہوم پیچ پر نظر آنے والے ڈوڈل کو تبدیل کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ پیرس اس سال 26 جولائی سے 11 اگست تک سمر اولمپکس کی میزبانی کر رہا ہے، اس دوران 32 مختلف کھیلوں کے 329 ایونٹس منعقد ہوں گے جس میں دنیا بھر سے 10 ہزار سے زائد ایتھلیٹس حصہ لےرہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں