کابینہ کمیٹی کا موبائل اور سوشل میڈیا سروسز میں تعطل کا نوٹس
اسلام آباد:(دنیا نیوز) ملک بھر میں کمزور موبائل سروس اور سوشل میڈیا سروس میں تعطل کا معاملہ پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی سید امین الحق نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو طلب کرلیا ،چیئرمین پی ٹی اے کو سوشل میڈیا سروس میں رکاوٹ کی وجوہات پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
کمیٹی نے واٹس ایپ، فیس بک، انسٹا گرام اور ایکس کی بندش کی وجوہات پیش کرنے کے ساتھ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے اور موبائل سگنلز کمزور ہونے کی بھی تفصیلات طلب کرلیں جبکہ اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھی مدعو کرلیا گیا۔
یاد رہے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس 21 اگست بروز بدھ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔