لاہور شہر میں آج وقفے وقفے سے بادل برسنے کے امکانات

لاہور: (دنیا نیوز) باغوں کے شہر لاہور میں آج وقفے وقفے سے بادل برسنے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کا کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے جبکہ ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اعداد و شمار کے مطابق ہوا کی رفتار 13 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، ہوامیں نمی کا تناسب 79 فیصد تک جا پہنچا ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش برسنے کا سلسلہ 18 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں