پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر حافظ فرحت عباس عہدے سے مستعفی

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حافظ فرحت عباس نےاپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں حافظ فرحت عباس نے کہا کہ 9 مئی کے مقدمات میں میری ضمانتیں خارج کی گئی ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ ان حالات میں میں پارلیمانی لیڈر کے عہدے کی ذمہ داریوں سے انصاف نہیں کر سکوں گا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے اپنا استعفیٰ پارٹی کو پیش کر دیا ہے اور اپنے لیڈر عمران خان سے درخواست کی ہے کہ مجھے اس ذمے داری سے استعفیٰ کی اجازت دی جائے۔

حافظ فرحت عباس کا کہنا تھا کہ میں بحیثیت ممبر پنجاب اسمبلی اور کارکن اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں