پسرور: گزشتہ روز 4خواتین سمیت پانچ افراد کے قتل کا مقدمہ درج

پسرور: (دنیا نیوز) پسرورمیں قتل ہونیوالے خاندان کا 4 نامزد 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

گزشتہ روز گاؤں سنگنال میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں مقتول محمد جاوید اپنی بیوی، بیٹیوں کے ہمراہ کھیتوں میں کام کر رہا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں چاروں افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ایک زخمی ہوا تھا۔

واقعے پر ایم پی اے رانا محمد فیاض نے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ، مدعی مقدمہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے انصاف کی اپیل کر دی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں