اوکاڑہ: نجی کمپنی کی وین کو حادثہ، ایک ملازم جاں بحق

اوکاڑہ : (دنیانیوز) اوکاڑہ بائی پاس کے قریب ملازمین کو لے جانیوالی نجی کمپنی کی وین کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک ملازم جاں بحق جبکہ 20زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والے ملازم کی شناخت سلطان کے نام سے ہوئی ہے جو ساہیوال کا رہائشی تھا، زخمی ہونے والوں میں عرفان، الطاف ،وسیم، محمد روف، قمر عباس، نوید احمد ، محسن شامل ہیں۔

حادثے میں زخمی ہونےوالے ملازم کو اوکاڑہ کینٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں