جلسے کا تھیم مینڈیٹ چوروں کو بھگانا ہے: تحریک انصاف

اسلام آباد :(دنیا نیوز ) سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہمارے جلسے کا تھیم مینڈیٹ چوروں کو بھگانا ہے۔

اسلام آباد میں شبلی فراز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو واپس لانا ہے، یہ پر امن جلسہ ہوگا پورے پاکستان کو دعوت دیتا ہوں۔

دوسری جانب شبلی فراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان ہمیشہ ملک وعوام کے مفاد اور تحفظ کے لیے قانون سازی کرتی ہے، موجودہ اور پی ڈی ایم حکومت نے قوانین بنائے مخصوص ٹولے کو فائدہ دینے کے لیے بنائے، ججز کی تعداد بڑھانا،جلسوں کو روکنا ہو سب کے لیے پارلیمان کا استعمال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نیب کا کالا قانون ہے، چور لٹیرے باہر پھر رہے ہیں، پرامن احتجاج کرنے والے کو 3 سال سزا ہوگی، یہ جمہوریت سے دشمنی ہے، یہ جمہوریت کے خلاف ہے، عوام دیکھ رہے ہیں اس قانون سازی میں حصہ دار کو تاریخ انہیں سیاہ حروف میں لکھے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں