18 نئی گاڑیاں فیملی کورٹ کے ججز کے حوالے کر دی گئیں

پشاور: (دنیا نیوز) فیملی کورٹ کے ججز کو نئی گاڑیاں تقسیم کر دی گئیں، اس سلسلہ میں تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔

چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم نے فیملی کورٹ کے ججوں کو نئی گاڑیاں دیں، نئی گاڑیاں فیملی کورٹس کے سینئر سول ججز کو دی گئی ہیں، چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے 18 نئی گاڑیاں ججز کے حوالے کیں۔

تقریب میں سینئر پیونی جج جسٹس اعجاز انور بھی شریک تھے، تقریب میں رجسٹرار، ایڈیشنل رجسٹرار اور ہائیکورٹ کے دیگر پرنسپل افسران بھی شریک ہوئے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں