پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی کیس میں پی ٹی آئی کی چاروں متفرق درخواستیں مسترد کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی کی زیر صدارت ہونیوالا پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا، اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اعظم سواتی و دیگر نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں لیگل ٹیم نے بریفنگ دی کہ نیب ترامیم فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیسز غیر موثر ہوگئے۔

کورکمیٹی اجلاس میں جلسہ کامیاب بنانے کے لئے تمام تر قوت بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا، کورکمیٹی میں اراکین کو ذمہ داریاں بھی تقویض کر دی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں