پاکستان سے پھلوں کی برآمدات میں بڑا اضافہ ہوا، وزارت تجارت کی رپورٹ
اسلام آباد: (ذیشان یوسفزئی) پاکستان سے پھلوں کی برآمدات میں بڑا اضافہ، وزارت تجارت نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔
وزارت تجارت کے مطابق 23-2022 کے مقابلے میں 24-2023 کے دوران پھلوں کی برآمدات میں 18.9 فیصد اضافہ ہوا، مالی سال 23-2022 میں پھلوں کی برآمدات 28 کروڑ ڈالر تھیں، مالی سال 24-2023 میں پھلوں کی برآمدات 33 کروڑ 30 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئیں۔
برآمدات میں اضافے کیلئے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں، ٹی ڈیپ نے عالمی نمائش کا انعقاد کیا جس سے برآمدات میں اضافہ ہوا، ٹی ڈیپ نے پھلوں کی برآمدات میں اضافے کیلئے مقامی نمائش کا بھی انعقاد کیا۔
وزارت تجارت کے مطابق پھلوں کی بڑی کمپنیوں نے کراچی میں بین الاقوامی خوراک و زراعت نمائش میں شرکت کی، نمائش کا انعقاد 9 سے 11 اگست تک کیا گیا تھا، سیمینارز کے انعقاد سے پھلوں کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔