لورالائی: نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، نوجوان جاں بحق
لورالائی: (دنیانیوز) بلوچستان کے علاقے لورالائی میں بائی پاس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی ، فائرنگ کے نتیجے میں باپ اور بیٹا بھی زخمی ہو گئے، جنہیں کوئٹہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، پولیس کی جانب سے تفتیش کا آغازکردیا گیا ۔