حمائمہ ملک نے فیروز خان کو پاکستان کا 'امیتابھ' قرار دے دیا
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے بھائی اداکار فیروز خان کو پاکستان کا امیتابھ بچن اور سلمان خان قرار دے دیا۔
اداکارہ حمائمہ ملک نے حال ہی میں بھارتی صحافی فریدون کو بذریعہ ویڈیو کال انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے بھائی و اداکار فیروز خان سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔
انٹرویو کے دوران حمائمہ ملک نے اپنے بھائی کی تعریفوں کو پل باندھتے ہوئے انہیں پاکستان کا امیتابھ بچن اور سلمان خان قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیروز خان کی اداکاری اور سٹائل کا انداز بہت منفرد اور جاندار ہے۔
انہوں نے دعویٰ کی اکہ فیروز خان کا شمار پاکستان میں انڈسٹری کے ٹاپ اداکاروں میں ہوتا ہے جس طرح بالی ووڈ میں سلمان خان اور امیتابھ بچن کو بڑی شخصیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
حمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ میں تو ہمیشہ اپنے بھائی کو سلمان خان ہی کہتی ہوں کیونکہ ان کی بہت زیادہ فین فالووئنگ ہے، میں مستقبل میں بھائی کا طویل کیریئر دیکھ رہی ہوں اور وہ ضرور امیتابھ بچن کی طرح لیجنڈ بنیں گے۔
دوسری جانب حمائمہ ملک کے اس موازنے پر سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کو خوب تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔