اے این ایف کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق 8 کارروائیوں میں 539 کلوگرام منشیات پکڑی گئی، کارروائیاں ملتان، راولپنڈی، صادق آباد، اسلام آباد، مانسہرہ، پشاور، پسنی، پشین میں کی گئیں۔

حکام کے مطابق کارروائی کے دوران 15 کلو 100 گرام چرس، 2 کلو 900 گرام افیون، ایک کلوگرام آئس، 520 کلو گرام چرس گردہ برآمد کی گئی۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ گرفتار 2 ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں