دوسرا ٹی 20: پاکستان ویمنز ٹیم کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 182 رنز کا ہدف

ملتان: (دنیا نیوز) پاک جنوبی افریقا ویمنز ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 182 رنز کا ہدف دے دیا۔

ملتان میں ہونیوالی ویمنز ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں مہمان ٹیم کی کپتان لورا وولوارڈ نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ویمنز ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 181رنز بنائے ،پاکستان ویمنز کی جانب سے منیبہ علی 45 اور فاطمہ ثناء37رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ ندا ڈار نے 29 اور سدرہ امین نے 28رنز بنائے۔

واضح رہے کہ 3 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز میں مہمان ٹیم کو صفر ایک کی برتری حاصل ہے، پہلے ٹی 20 میں پاکستان ویمنز ٹیم کو 10 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں