منگولیا سنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کے اسجد اقبال اور اویس منیر کوارٹرفائنگل میں پہنچ گئے

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے اسجد اقبال اور اویس منیر منگولیا سنوکر ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔

ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں اسجد اقبال نے ہانگ کانگ کے کھلاڑی چانگ یو کیو کو ایک فریم کی قربانی دے کر1-4 سے زیر کیا۔

دوسری جانب اویس منیر نے بھی ہانگ کانگ کے کھلاڑی چاو ہون مان کو 2-4 سے قابو کیا، پاکستانی اویس منیر کو کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے دو فریمز کی قربانی دینا پڑی۔

کوارٹر فائنلز بدھ کو کھیلے جائیں گے، سیمی فائنل کے لیے اسجد اقبال کا مقابلہ چین کے گاؤ یان سے ہوگا جبکہ اویس منیر کو ایران کے کوئسٹ کا سامنا درپیش ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں