دو دہائیوں تک ایک ہی لاٹری نمبر کھیلنے والا شخص 10لاکھ ڈالر جیت گیا
میساچوسٹس (دنیا نیوز) امریکی ریاست میساچوسٹس میں ایک شخص 20سال تک ایک جیسے لاٹری نمبر کھیلنے کے بعد بالآخر10لاکھ ڈالرز کی لاٹری جیت گیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بلیک اسٹون کے تھامس اینسکو نے میگا ملینز لاٹری کو بتایا کہ وہ 2دہائیوں سے ایک جیسے نمبرز کھیل رہے ہیں، کیونکہ ان میں ان کی سالگرہ سے مماثلت ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ لاٹری جیتنے والے تھامس اینسکو جیت سے حاصل ہونے والی رقم کو اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کی مدد کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اینسکو اپنے خاندان میں واحد خوش قسمت رکن نہیں ہیں، اس سے قبل ان کی بیوی نے تقریباً 20سال قبل ایک فوری ٹکٹ پر10لاکھ ڈالر جیتے تھے۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تھامس اینسکو نے مزید بتایا کہ وہ ان ہی ہندسوں سے گزشتہ 20سال سے لاٹری میں قسمت آزما رہے ہیں۔
خیال رہے امریکا میں بہت سے لوگوں نے اس سال چھوٹے لاٹری انعامات جیتے ہیں، صرف 2 افراد نے میگا ملینز جیک پاٹ جیتا ہے، مارچ میں، نیو جرسی میں ایک کھلاڑی 11ارب ڈالرز جیت چکا ہے، جون میں الینوائے میں ایک کھلاڑی نے 55کروڑ ڈالر جیتے۔