آئی سی سی وفد کا دورہ کراچی نیشنل سٹیڈیم، تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

کراچی: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا وفد کراچی نیشنل سٹیڈیم کے دورے پر پہنچ گیا، وفد نے پروڈکشن سہولیات اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

وفد میں سینئر منیجر ایونٹس سارہ ایڈگر، سکیورٹی منیجر مسکر شامل ہیں، جی ایم کرکٹ وسیم خان، آئی سی سی براڈ کاسٹ کنسلٹنٹ منصور منج اور ایونٹ منیجر عون زیدی بھی وفد کا حصہ ہیں۔

حکام کی جانب سے وفد کو نیشنل سٹیڈیم اور ہوٹل میں فراہم کردہ سکیورٹی پر بریفنگ دی گئی، آئی سی سی وفد کراچی کے بعد اسلام آباد اور لاہور کا دورہ بھی کرے گا۔

آئی سی سی وفد پاکستان میں4 روز قیام کے بعد21 ستمبر کو واپس چلا جائے گا، وفد دورہ پاکستان کی مکمل رپورٹ آئی سی سی کو جمع کرائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں