ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل بھارت نے جیت لیا

بیجنگ: (دنیا نیوز) بھارت نے چین کو شکست دیکر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

بھارت نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں میزبان ٹیم چین کو ایک صفر سے شکست دی۔

واضح رہے کہ بھارت نے پانچویں بار ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتا ہے جبکہ پاکستان نے ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں