آئی سی سی کا مردوں اور خواتین کے ورلڈ کپ کیلئے یکساں انعامی رقم کا اعلان

دبئی: (دنیا نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مردوں اور خواتین کے ورلڈ کپ کے لیے یکساں انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے مجموعی انعامی رقم 7.96 ملین امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے، ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی انعامی رقم میں 225 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جیتنے والی ٹیم کو 2.34 جبکہ رنر اپ کو 1.17 ملین امریکی ڈالر دیئے جائیں گے، ایونٹ میں سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو 6 لاکھ 75 ہزار امریکی ڈالر دیئے جائیں گے جبکہ گروپ میچز جیتنے پر ہر ٹیم کو 31 ہزار 154 امریکی ڈالر ملیں گے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 3 اکتوبر سے ہو گا، ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں 23 میچز دبئی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں