سعدیہ اقبال کی ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل
کراچی: (دنیا نیوز) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سپین بولر سعدیہ اقبال نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرلی۔
قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سپین بولر سعدیہ اقبال نے 41 ویں میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا، سعدیہ اقبال نے ملتان میں ہونیوالے جنوبی افریقا کیخلاف ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ پاک جنوبی افریقا ویمنز ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 10 رنز سے شکست دی ہے۔